پی سی بی کے رویے میں نرمی، فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے کا امکان

0
21

لاہور(این این آئی)بابر اعظم کو ڈراپ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان دینے والے اوپننگ بیٹر فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے رویے میں نرمی اور لچک آئی ہے۔ذرائع کے مطابق فخر زمان نے شوکاز کے جواب میں اپنا مؤقف واضح انداز میں پیش کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے معاملے کو منطقی حل دینے کے اشارے ملے ہیں۔ اگلے چند دنوں میں فخر زمان کے ایشو پر پیش رفت کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی فخر زمان کی ٹیم میں واپسی کیلئے بات کی ہے۔