محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کاخوشی کااظہار

0
20

ریاض(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے محمد رضوان کے کپتان بننے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر خوشی ہے، وہ اسمارٹ کرکٹر ہیں۔شعیب ملک نے کہا کہ محمد رضوان نے جہاں بھی کپتانی کی کامیاب رہے، امید ہے کہ قومی ٹیم میں بھی وہ کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، ناکامی زیادہ سکھاتی اور کامیابی صرف آپ کا دماغ خراب کرتی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کپتان جبکہ آغا سلمان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔