اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دفاع وطن کی خاطر ہمہ وقت چوکس ہیں۔ جمعرات کوجاری بیان میں صدر مملکت نے میجر عاطف خلیل، نائیک آزاد اللہ اور لانس نائیک غضنفر عباس کو قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم فتنہ الخوارج کے خلاف اپنی فورسز کے ساتھ ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے بنوں میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے صبر جمیل کی دعا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...