محسن نقوی کا8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین

0
42

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں کامیاب آپریشن میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شہید افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے میجر عاطف خلیل اور سکیورٹی فورسز کے2 جوانوں نائیک آزاد اللہ اور لانس نائیک عنضفر عباس کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر عاطف خلیل اور 2 اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر عاطف خلیل اور سکیورٹی فورسز کے دونوں اہلکاروں کے خاندانوں سے دکھ اورافسوس کااظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میجر عاطف خلیل اور سکیورٹی کے بہادر جوانوں نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ بہادر میجر عاطف خلیل اور دونوں سکیورٹی اہلکاروں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔شہید میجر عاطف خلیل اور دونوں سکیورٹی اہلکاروں کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔شہید میجر عاطف خلیل اور شہید جوانوں کی لازوال قربانی کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے قوم یکسو ہے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔