ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کو آرام کا مشورہ دیا ہے، بلاول بھٹو

0
44

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز کی طرف سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے صدرِ مملکت آصف زرداری کی صحت دریافت کی۔انہوں نے صدر آصف زرداری کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے اپنے والد کے لیے نیک خواہشات پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کے پاؤں میں دبئی ایئر پورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے فریکچر ہو گیا تھا۔ایوانِ صدر کے مطابق اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد ان کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لیے پلاسٹر کر دیا ہے۔صدر زرداری اسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔