اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے طویل مقدمہ بازی سے متعلق اہم ریمارکس میں کہا ہے کہ بعض اوقات سپریم کورٹ کا ایک جملہ لکھ دینے سے اٹھارہ اٹھارہ سال تک کیسز چلتے رہتے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اپنے حکمنامے میں ایسی کوئی آبزرویشن نہیں دیں گے جس سے نچلی عدالتوں میں مقدمہ دوبارہ شروع ہوجائے۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت تحریری حکمنامے میں ہمیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کردے۔جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ ہمارے لکھے بغیر بھی متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں جس کے بعد عدالت نے آبزرویشن دینے کی استدعا مسترد کردی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...