چھ کروڑ پچاس لاکھ امریکیوں نے حق رائے استعمال کر لیا

0
56

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں 65 ملین سے زیادہ ووٹرز نے اگلے منگل کو صدارتی الیکشن کی تاریخ سے پہلے امریکی انتخابات میں ابتدائی ووٹنگ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔فلوریڈا یونیورسٹی کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق 34 ملین افراد نے بیلٹ بکس میں اور 31 ملین افراد نے ای میل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا۔امریکہ میں ووٹرز کی تعداد 244 ملین ہے۔سنہ 2020ء کے صدارتی انتخابات میں امریکی ووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ تعداد تک پہنچ گیا جو 66.6 فیصد، یا تقریباً 159 ملین افراد کے مساوی تھا۔بہت سے امریکی 5 نومبر کو الیکشن کے دن سے پہلے اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔بائیڈن اس سال صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے تھے اور اب ریپبلکن پارٹی کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس کے خلاف انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔