ماسکو(این این آئی)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ترک اخبار حریت میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ اور روس براہ راست جنگ کے دہانے پر ہیں۔انہوں نے امریکی انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ صدر (جو بائیڈن) کے دور میں جنہوں نے امریکہ میں روسو فوبیا کو انتہا تک پہنچا دیا ہے، ہمارے دونوں ممالک براہ راست فوجی تصادم کے دہانے پر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے۔ ٹرمپ کے دور حکومت میں امریکی انتظامیہ نے سابقہ انتظامیہ کے مقابلے میں سب سے زیادہ روس مخالف پابندیوں کو اپنایا ہے۔لاوروف نے کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ انتخابات کون جیتیگا، ہم یہ دیکھتے ہیں کہ امریکہ میں روس مخالف رویہ تبدیل ہو سکتا ہے۔ستمبر میں مائیکروسافٹ گروپ نے کہا کہ روس نے امریکی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کے خدشات کو ہوا دیتے ہوئے سازشی نظریات کی حمایت کرنے والی ویڈیوز نشر کر کے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی مہم کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔دوسری طرف ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتین جو نہ تو دشمن ہیں اور نہ ہی قریبی ساتھی، جان بوجھ کر مبہم تعلقات برقرار رکھتے ہیں۔روسی صدر کا خیال ہے کہ امریکہ کے ساتھ ان کے تعلقات کا انحصار انتخابات کے بعد اس کے موقف پر ہوگا۔ انہوں نے یوکرین میں امن قائم کرنے کی خواہش میں ریپبلکن امیدوار کے اخلاص کی تعریف کی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...