ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے نئے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے امریکی صدر کے ساتھ رابطے بحال کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔کریملن صدر نے منتخب امریکی صدر کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ولدائی فورم کے دوران خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ ٹرمپ سے رابطہ کرنا کوئی غلط بات نہیں ہوگی۔ وہ قاتلانہ حملے کا نشانہ بنتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں اس موقع کو ان کے امریکہ کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے بڑی ہمت کا مظاہرہ کیا اور ایک بہادر آدمی کی طرح کام کیا۔ نئے صدر کی روس کے ساتھ تعلقات بحال کرنے اور یوکرین بحران کے خاتمے میں سہولت فراہم کرنے کی خواہش توجہ کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود ٹرمپ سے رابطہ کرنے میں عار محسوس نہیں کرتے۔ ان کے ساتھ رابطے دوبارہ شروع کرنے میں قطعاً کوئی اعتراض نہیں ہے۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب روسی صدر نے موجودہ لمحے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ مغربی سیاست دان ان کے ملک کی تزویراتی شکست کی کوشش کررہے ہیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اپنے دفاع کے لیے قابل ہتھیار موجود ہیں اور مسلسل تیار ہو رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ نئی شکلیں حاصل کر رہے ہیں۔ ان ہتھیاروں کے حامل ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ اگر دھمکیاں آئیں تو انہیں استعمال نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا ایک خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ مغرب کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے سب سے بڑے ہتھیاروں کے حامل ملک روس کو سٹریٹجک شکست دینے کے مطالبات مغربی سیاست دانوں کی طرف سے ایک خطرناک مہم جوئی کو ظاہر کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...