اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی کامیابی میں پاکستانی مسلمانوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ان کی فنڈ ریزنگ میں جن لوگوں نیکردار اداکیا اس میں ٹاپ پر پاکستانی بزنس مین، آئل ٹائیکونز شامل تھے۔ ان لوگوں نے ٹرمپ کا ساتھ اس لئے دیا کہ وہ پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق اور عمران خان کی بات کریں گے۔فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے قانونی پوزیشن امریکی کانگریس طے کرچکی ہے، کانگریس کی قرارداد ہے کہ پاکستان میں انسانی بنیادی حقوق طے کرچکی ہے، بائیڈن نے اس پوزیشن پر عمل نہیں کیا لیکن ٹرمپ سے امید ہے کہ وہ اپنی کانگریس کی اس پوزیشن کو ایفیکٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اپنے مقامی حلقے کی ڈیمانڈ ہے کہ وہ عمران خان کیلئے بات کریں، ریپبلکنز پر امریکا میں موجود پاکستانی عوام بہت پریشر ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو غلط قیاس آرائیاں قرار دینے پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب بھی میں ممتاز زہرہ بلوچ کو دیکھتا ہوں وت مجھے لگتا ہے کہ وہ دفتر خارجہ کی ترجمان کیلئے کتنی ان فٹ ہیں، ایسا لگتا ہے کہ وہ سوکر اٹھ کر آگئی ہیں، عدم مداخلت کے بیان پر تو سامنے والوں کو بھی ہنسی آگئی ہوگی کہ کیا باتیں کر رہی ہے، امریکا نے ہمیشہ ہی پاکستان میں اپنا ایک کردار رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے حلقوں میں یہ بات کی جا رہی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے عمران خان کی حکومت کو ہٹانے میں کردار ادا کیا، ریپبلکنز خود یہ کہہ رہے ہیں۔
مقبول خبریں
چینی صدر پیرو اور برازیل کا سرکاری دورہ کریں گے
بیجنگ (این این آئی)پیرو کی صدر دینا بوروارتے کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ 13 سے 17 نومبر تک لیما میں 31ویں...
چینی وزیر اعظم کی گریٹر میکانگ سب ریجن اکنامک کوآپریشن کے رہنماؤں کے اجلاس...
بیجنگ (این این آئی)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے چین کے شہر کنمنگ میں 8 ویں گریٹر میکانگ سب ریجن اکنامک کوآپریشن کے رہنماؤں...
چین پاک کمپنیوں کے درمیان چمڑے اور فٹ ویئرک میں 156 ملین ڈالر کے...
گوانگچو(این این آئی)چین کے شہر گوانگچو میں منعقدہ چمڑے اور فٹ ویئر پر پاکستان چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس میں چینی اور پاکستانی...
دوسرا ون ڈے ،پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ایڈیلیڈ(این این آئی)دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے...
وزیر داخلہ کی ہدایت پر ڈپلومیٹک انکلیو میں ”کاسکیڈ ” کے نام سے جدید...
اسلام آباد (این این آئی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈپلومیٹک انکلیو میں تاریخ میں پہلی بار ...