راولپنڈی(این این آئی)تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے ہم اقتدار میں آ کر ایسا نہیں کریں گے۔راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک نمائشی چیز بن چکی ہے، جو حالات ہیں یہ مارشل لاء میں بھی نہیں دیکھے، لوگ آتے جاتے ہیں لیکن ہمارا نام لے کر قوانین بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہم پر سختیاں ہیں لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا، جو لوگ انفرادی طور پر قانون سازی کر رہے ہیں ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ اس ملک کی خوش حالی اور ترقی کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے، منی بجٹ لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، حکومت امپورٹ ڈیوٹی مزید بڑھانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔پی ٹی ا?ئی رہنما نے کہا کہ ملک میں کاروبار بالکل نہیں ہے، لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں اور عدم استحکام کی کیفیت ہے، غیر ملکی کمپنیز بھی ملک چھوڑ کر جا رہی ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ یہ نااہل اور خود ساختہ حکومت ہے، ان سے کچھ کنٹرول نہیں ہو رہا، شارٹ فال بڑھ چکا ہے، حکومت سے 390 ارب روپے کا خسارہ بھی پورا نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ ایسے قوانین کی کوئی حیثیت نہیں ہے، غربت اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے، ٹیکس پر شارٹ فال بڑھ چکا ہے، عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کل سیاسی ملاقاتیں نہیں کرائی گئیں، اڈیالہ روڈ کو بند کر کے لوگوں کو مشکلات میں ڈالا گیا، مقدمات جھوٹے ہیں، عدالت اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کرائے۔
مقبول خبریں
چینی صدر پیرو اور برازیل کا سرکاری دورہ کریں گے
بیجنگ (این این آئی)پیرو کی صدر دینا بوروارتے کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ 13 سے 17 نومبر تک لیما میں 31ویں...
چینی وزیر اعظم کی گریٹر میکانگ سب ریجن اکنامک کوآپریشن کے رہنماؤں کے اجلاس...
بیجنگ (این این آئی)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے چین کے شہر کنمنگ میں 8 ویں گریٹر میکانگ سب ریجن اکنامک کوآپریشن کے رہنماؤں...
چین پاک کمپنیوں کے درمیان چمڑے اور فٹ ویئرک میں 156 ملین ڈالر کے...
گوانگچو(این این آئی)چین کے شہر گوانگچو میں منعقدہ چمڑے اور فٹ ویئر پر پاکستان چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس میں چینی اور پاکستانی...
دوسرا ون ڈے ،پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ایڈیلیڈ(این این آئی)دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے...
وزیر داخلہ کی ہدایت پر ڈپلومیٹک انکلیو میں ”کاسکیڈ ” کے نام سے جدید...
اسلام آباد (این این آئی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈپلومیٹک انکلیو میں تاریخ میں پہلی بار ...