کراچی (این این آئی)پاکستان نے بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بھارت کو 0ـ12 سے آوٹ کلاس کرکے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے بھارت کو کھیل کے کسی بھی لمحے میں سنبھلنے کا چانس اور ہوم رن اسکور کرنے کا موقع نہ دیا۔پاکستان نے دوسری، چوتھی اور پانچویں اننگز میں ہوم رنز اسکور کرکے برتری کو مستحکم کیا اور بھارتی ٹیم کے خلاف اپنی گرفت مضبوط رکھی۔میچ میں مجموعی طور پر پاکستان کے تمام کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر پیئرس رومیل خان، محمد یونس، زین شریف، جبران مرتضی اور محمد حسین نے جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔پاکستانی پچر فیصل حیات نے بھارتی بیٹرز کو دباؤ میں رکھا، جس کی وجہ سے بھارتی ہٹرز مشکلات کا شکار رہے۔پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گی، مسلسل تین فتوحات کے بعد پاکستان کی براہ راست سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن ہیں۔
مقبول خبریں
27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ریکارڈ چوری ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں 27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ریکارڈ چوری ہونے کا...
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت خواتین کو نمایاں مواقع فراہم کئے جائیں...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں...
وزیرداخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گلبرگ میں مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی...
نمونیا سے بچاؤ اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نمونیا سے بچاؤ اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری...
ستمبر2024 تک حکومت کا قرض 69570 ارب روپے رہا، اسٹیٹ بینک
کراچی(این این آئی)سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2024 تک حکومت کا قرض 69570 ارب روپے رہا۔نجی وی...