کراچی (این این آئی)سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ سوچنا خام خیالی پر مبنی ہوگا کہ نومنتخب امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی آئی کی رہائی میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے، جو 9 مئی کے واقعات سے قبل بانی پی ٹی آئی کے بہت قریب تھے، کہا کہ ٹرمپ عمران خان کی رہائی میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما ذلفی بخاری نے بانی پی ٹی آئی سے مبینہ بدسلوکی کا معاملہ ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اس فیصلے سے خود کو الگ کرلیا ہے۔ دوسری طرف بانی پی ٹی آئی نے جمعرات کو اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ میں اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ ڈونلڈ ٹرمپ میری رہائی چاہیں گے یا اس حوالے سے کوئی کردار ادا کرنا پسند کریں گے۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے کم از کم اِتنی امید ضرور ہے کہ وہ جو بائیڈن کی طرح نہیں ہوں گے یعنی غیر جانب دار رہنا پسند کریں گے۔ میری رہائی کا معاملہ پاکستان ہی میں نپٹایا جائے گا، امریکا کے ذریعے نہیں۔عمران اسماعیل نے اس خیال کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کو اپنے لیڈر کی رہائی کے لیے غیر ملکی مداخلت پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ ایسا کوئی بھی قدم اس بات کا ثبوت ہوگا کہ پی ٹی آئی کو ملک کے قانون اور آئین پر بھروسا نہیں۔ ایسا کرنا خود عمران خان کے نعرے ابیسولیوٹلی ناٹ کے منافی ہوگا۔یہ سوچنا کہ ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانا چاہیں گے سیاسی سطح پر محض سادہ لوحی ہے۔ ہاں، عالمی امور میں اب امریکی پالیسیاں تبدیل ہوں گی۔ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان جب وزیرِاعظم تھے تب وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف نہیں تھے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو شارٹ کٹس اور انفرادی مداخلت کے بارے میں سوچنا بند کردینا چاہیے۔ایک اور سوال کے جواب میں سندھ کے سابق گورنر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج اس لیے بارآور ثابت نہیں ہو رہا کہ احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما گھر میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں۔عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ مضبوط اپوزیشن بنائیں اور محاذ آرائی ترک کرکے اداروں سے مذاکرات کریں۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
مقبول خبریں
چوہدری شافع حسین کا چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ ،مختلف...
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے...
210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پہ خرچ کرنا ہے ، سرفراز...
کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے 210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ...
ایف آئی اے کو سابق صدر عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا...
عوام فوج کیلئے دعا کریں،پیر پگارا
تھرپاکر(این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ عوام فوج کے لیے دعا کریں۔تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں...
اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی...
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی...