لاہور( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹماٹر اور پیاز کی کاشت میں اضافے کیلئے 3ارب روپے کا میکانائزڈ فارمنگ پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ٹماٹر اور پیاز کی پیداوار بڑھانے کے لئے اقدامات جاری ہیں، خصوصی پروگرام میکانائزڈ فارمنگ کے ذریعے پنجاب میں 3ارب روپے کا منفرد اور تاریخ کا پہلا پراجیکٹ لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔پروگرام کے تحت سبزیوں کی میکانائز فارمنگ کے لئے پلانٹر، پرونرز اور دیگر زرعی آلات پر 70فیصد سبسڈی دی جائے گی، پیاز اور ٹماٹر کی ویلیو ایڈیشن کے لئے پلپنگ یونٹ، ڈرائر اور گریڈرز کے لئے بھی 70فیصد سبسڈی ملے گی، لودھراں، ملتان اور وہاڑی کے اضلاع پیاز کی کاشت کے لئے منتخب کئے گئے ہیں جبکہ خوشاب، شیخوپورہ اور مظفر گڑھ کو ٹماٹر کی کاشت کے لئے منتخب کیا گیا ۔میکانائزڈ فارمنگ کیلئے 6 اضلاع میں 25ایکڑ تک اراضی کے مالک کے فارمر انٹرپرائز گروپس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فارمر گروپس کے لئے فارمرز فیلڈ سکول میں جدید زراعت اور سمارٹ طریقہ کاشت کے بارے میں ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا، پنجاب ایگریکلچر ٹرانس فارمیشن پراجیکٹ کی لانچنگ پر 3ارب روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کی فارمر گروپس کو انٹرنیشنل مارکیٹ سے بھی منسلک کیا جائے گا، پنجاب کے کاشتکاروں کو خوشحال اور خوش دیکھنا میرا عزم ہے، پہلی مرتبہ پنجاب میں سبزیوں کی کاشت کے لئے باقاعدہ پراجیکٹ شروع کئے جا رہے ہیں، ٹماٹر اور پیاز عام آدمی کے استعمال کی چیز ہے، مہنگا بیچنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گروپ اور میکانائزڈ فارمنگ سے نہ صرف پیداوار بڑھے گی بلکہ لاگت بھی کم ہو گی، عام آدمی کی آسانی اور خوشی کے لئے ہر اقدام کریں گے، پنجاب میں اشیائے خورونوش سب سے سستی میسر ہیں، دن رات مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے، ایگریکلچر ٹرانس فارمیشن پراجیکٹ کے لئے ہیلپ لائن 0800-17000قائم کی گئی ہے، خواہش مند کاشتکار ایگریکلچر فیس بک، ویب سائٹ یا ایگریکلچر اصلاح آبپاشی دفاتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا،وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترسیلاتِ زر میں اضافے کو ریکارڈ اضافہ قرار دیدیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ...
بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے حکومت بھی متفق نہیں، رانا ثنااللہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں...
ایران پر اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی صریحا خلاف ورزی ہیں، نائب...
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی صریحا خلاف...
اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایرانی عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
تہران کو دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان کی ایران پر غیرقانونی اسرائیلی جارحیت...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے...