کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسٹیل مل بحال کرنا چاہتے ہیں روسی سفارت خانہ مدد کرے۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے روس کے سفیر البرٹ خوریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں روس کے قونصل جنرل آندرے فیڈروف، تھرڈ سیکریٹری پاول ایمانوف اور مس ایکٹرینا زیگچ نے بھی شرکت کی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ روس سے تعلقات بہتر سے بہتر اور مستحکم ہو رہے ہیں۔ اسٹیل مل کو بحال کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں روسی سفارت خانہ مدد کرے۔ اسٹیل مل کا نیا پلانٹ لگایا جائے تو بہتر ہوگا۔ اسٹیل مل چلنے سے معیشت مستحکم ہوگی اور روزگار بڑھے گا۔ اسٹیل مل کے ملازمین پریشان ہیں ان کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ وزیراعلی سندھ اور روس کے سفیر نے دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں روسی الیکٹرک بسیں کراچی لانے پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلی نے سفارتی چینل کے ذریعے روسی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت پر اتفاق کیا گیا۔روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا کہ اگلے ہفتے روس اور پاکستان کے ماہرین اسٹیل مل کی بحالی پر آن لائن اسٹیل مل کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ آن لائن تبادلہ خیال کے بعد روس کا وفد اسٹیل مل کا دورہ کرے گا۔ روسی حکومت سندھ میں کلچر سینٹر قائم کرکے ثقافتی ورثہ بڑھانا چاہتی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ محکمہ ثقافت سندھ اس بارے میں روسی حکام سے کوآرڈینشین کرے گا۔
مقبول خبریں
عمران خان کا مذاکرات آگے نہ بڑھنے پر ہر صورت احتجاج کا اعلان
راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات میں بات آگے نہ بڑھنے کی صورت میں ہر صورت احتجاج کا اعلان کیا...
نیو انرجی وہیکلز،چین اور پاکستان پیشہ ورانہ تعلیم میں تعاون کو فروغ دیں گے
بیجنگ(این این آئی)ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)پنجاب کے چیف آپریٹنگ آفیسر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان...
عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم سب ایک پیج پر...
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم...
چین مشترکہ انسداد دہشتگردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا
بیجنگ(این این آئی)بیجنگ میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا، یہ مشقیں...
محسن نقوی سے سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات ،اسلام آباد اور ریاض کو...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پر سعودی نائب...