اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے خیر سگالی کے پیغام پر شکریہ ادا کیا ۔چینی صدر نے اپنے 3 نومبر کے خط میں صدر مملکت کے زخمی ہونے پر اپنی تشویش، صدر مملکت کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا ۔چینی صدر کا اپنے خط میں پاک چین دوستی کی گہرائی کا اعادہ کیا ۔ چینی صدر شی جن پنگ نے خط میں صدر آصف علی زرداری کو چین کا دورہ کرنے کی گرمجوشی سے دعوت بھی دی تھی۔ صدر مملکت نے کہاکہ چین کی قیادت اور عوام کی جانب سے صحتیابی کے پیغامات سے متاثر ہوا، مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور آہنی بندھن کو مزید تقویت ملے گی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان “آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کی اہمیت کو اجاگر کیا۔صدر شی نے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے عزم پر زور دیا۔ صدر مملکت نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت، قیادت اور پاک چین تعلقات آگے بڑھانے میں اْنکے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...