صنعا،ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے بین الاقوامی کردار اور شہرت کے حامل امدادی ادارے شاہ سلمان ریلیف نے مختلف ممالک میں اپنی انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔ شام کے شہریوں کے لیے اردن میں قائم پناہ گزین کیمپ الزتاری میں ماہ نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران 2483 افراد کو علاج معالجے کی خدمات پیش کی گئیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نے ایمرجنسی کلینک میں 253 مریضوں کو علاج کے لیے خدمات پیش کی ہیں۔ ان میں 27 امرض قلب میں مبتلا مریض تھے جبکہ 122 مریض دیگر عوارض جن میں ذیابیطس ، دمہ اور ذہنی پریشانی کے مریض شامل تھے۔بعض دیگر امراض میں مبتلا مریضوں سمیت 285 بچوں کو بھی علاج کی خدمات دی گئیں۔ادھر یمن میں شاہ سلمان ریلیف نے گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے ڈائلیسس کرنیوالی مشینیوں کی تیسری کھیپ فراہم کی ہے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...