برسبین (این این آئی)قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں سیریز آسان نہیں ہے لیکن کوشش ہو گی کہ پاکستان کی جیت کے لیے جو بہتر ہو اسے ٹیم میں شامل کیا جائے۔برسبین میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا جب آپ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہیں تو چیلنجز تو آتے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔پلیئنگ الیون سے متعلق سوال پر محمد رضوان کا کہنا تھا پلیئنگ الیون پر بات ہوئی ہے لیکن کچھ چیزیں سیکریٹ ہیں، میں ہمیشہ مشورے کے ساتھ کھیلتا ہوں، جو ٹیم کیلئے بہتر ہوگا وہ فیصلے کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا فخر زمان، افتخار احمد، محمد عامر اور شاداب خان بڑے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے کافی عرصے تک پاکستان کے لیے خدمات انجام دی ہیں، ان کی کمی آسانی سے پوری نہیں ہو سکتی۔ ہیڈ کوچ قومی ٹیم جیسن گلیسپی سے متعلق سوال پر محمد رضوان کا کہنا تھا گلیسپی کا تعلق آسٹریلیا سے ہے لیکن وہ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ بہت محنت کرتے ہیں اور ٹیم کو جوڑ کر رکھتے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے آنے سے متعلق سوال پر محمد رضوان کا کہنا تھا بھارتی ٹیم آئے گی تو انہیں ویلکم کریں گے تاہم یہ بورڈز کے فیصلے ہیں کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں، ہمیں امید ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...