سانگلہ ہل( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر ، سابق گورنر وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ قائد محترم میاں نواز شریف کے ویژن پر عمل درآمد معیشت کی مضبوطی کا ضامن ہے ،نواز شریف اور مریم نواز شریف کی قیادت میں پارٹی متحد ہے ،پراپیگنڈا کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔وہ سانگلہ ہل شاہکوٹ اور حلقہ بھر سے آنے والے ورکروں کارکنوں اور مقامی صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ پارٹی سمندر ہوتی ہے لوگ آتے جاتے رہتے ہیں پارٹی سے پیار کرنے والے پارٹی کو چھرا نہیں مارتے بلکہ قربانیاں دیتے ہیں اس کے برعکس پارٹیاں بدلنے والے سب ایک مقام پر اکٹھے ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکن میرا قیمتی سرمایہ ہیں ، 1985ء سے کارکنوں نے چھ مرتبہ ایم این اے بنایا میرے کارکن میرے ماتھے کا جھومر ہیں ،میری سیاست کا محور کارکنوں کی عزت و احترام ہے۔ایک سوال کے جواب پر برجیس طاہر نے کہا کہ سیاست میں ادب اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہوتا ہے مگر یہاں گالم گلوچ اور طوفان بدتمیزی کی سیاست کا رواج لانے والے دراصل تحریک انصاف میں جانے اور انٹرویو دینے کی ریہرسل کر رہے ہیں ،اپنے کارکنوں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے گالی کی سیاست کونظراندازکرکے میرا ساتھ دیا اور ہر موقع پر میرا سر فخر سے بلند کیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...