ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمہ تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،وزیرِ اعظم

0
24

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمہ تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔وزیر اعظم آفس پریس ونگ سے جاری بیان میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے میران شاہ ،شمالی وزیرِستان میں فتنہ الخواج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 8 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور 6 کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کی عفریت کیمکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مجھ سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔