پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،صدر مملکت

0
27

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ بدھ کو اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران آٹھ خوارج دہشتگردہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات اور بہادری کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، فتن الخوارج کی سرکوبی تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔صدر مملکت نے ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔