اسلام آباد (این این آئی)عالمی اکاؤنٹنسی باڈی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹس کے انتخاب میں پہلی پاکستانی، جنوبی ایشیائی اور مسلمان خاتون عائلہ مجید کو صدر منتخب کر لیا گیا۔ اے سی سی اے کی پہلی پاکستانی خاتون صدر منتخب ہوکر تاریخ رقم کرنے والی عائلہ مجید پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور پلانیٹیو پاکستان کی سی ای او ہیں۔ عائلہ مجید نے سال 2006 میں اے سی سی اے میں شمولیت اختیار کی تھی، اے سی سی اے کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو تینوں بڑے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے، عائلہ مجید کو توانائی، ڈیکاربونائزیشن اور کلائمیٹ ٹیک پر بین الاقوامی اسپیکر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔اس موقع پر عائلہ مجید نے اپنے بیان میں اے سی سی اے ممبران کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا ہے،اس شعبے کو ترقی دینے اور پرکشش بنانے کے لیے کوشش کریں گی۔ دوسری جانب اے سی سی اے نے ڈھائی لاکھ اراکین ہونے کا اہم سنگ میل عبور کرلیا، اے سی سی اے اس سال اپنی 120 ویں سالگرہ منائے گے۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...