چوہدری شجاعت سب کو ساتھ لیکر چلنے کے لیے خاموش تھے ، چوہدری شافع حسین

0
493

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت سب کو ساتھ لیکر چلنے کے لیے خاموش تھے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین قانونی طور پر مسلم لیگ کے صدر ہیں، ایک سینیٹر کا انہیں پارٹی سے فارغ کرنا ناقابل برداشت ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے چوہدری شجاعت حسین بالکل ٹھیک ہیں، وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے خاموش تھے، اگر کوئی چوہدری شجاعت کے ساتھ نہیں چلنا چاہتا تو یہ اس کی مرضی ہے۔