لاہور( این این آئی)سینئر اداکارہ مرینہ خان اپنی آنے والی فلم ”یارا وے ”کے پروڈیوسرز کی جانب سے پورا معاوضہ نہ ملنے پر ناراض ہیں۔اداکار سمیع خان اور علیزے نصر کی فلم ”یارا وے” 16 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوگی اور مرینہ خان اس فلم میں اہم کردار نبھارہی ہیں تاہم پروڈکشن ٹیم کی جانب سے اداکارہ سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔مرینہ خان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں بہت پریشان ہوں کہ یہ فلم ریلیز ہونے جارہی ہے کیونکہ مجھے پروڈیوسرز نے پوری رقم نہیں دی جس کا انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا تھا۔ نیز وہ معاہدے پر دستخط کرنے میں بھی تاخیر کرتے رہے لہذا تکنیکی طور پر اگر میں چاہوں تو شاید میں حکم امتناعی لے سکتی ہوں لیکن آپس کی بات ہے میں بہت سست ہوں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...