باجوڑ(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ قیام امن کیلئے افغانستان کیساتھ بامعنیٰ مذاکرات کریں۔گزشتہ روز قتل ہونے والے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل صوفی حمید کے لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ صوفی حمید کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک واقعہ ہے، وہ جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے کیا کر رہے ہیں، بھرے بازار میں قتل ہوجاتا ہے اور قاتل نکل جاتا ہے، حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور حالات کی درستگی کے لیے پالیسیاں بنائی جائیں۔انہوںنے کہاکہ کہ اگر ہمیں خطرہ ہے تو جس سے خطرہ ہے اس کو پکڑتے کیوں نہیں ہیں، افغانستان سے بامعنی مذاکرات کیے جائیں، ہم مزید بدامنی برداشت نہیں کرسکتے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی، لیکچر دینے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے، جس کو جتنی طاقت دی گئی ہے، اس کی ذمہ داری اتنی ذیادہ ہے کہ وہ لوگوں کی زندگی اجیرن ہونے سے بچائے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات خراب ہے ، مہنگائی اور بے روزگاری بھی ہے جس کا فائدہ دہشت گردی کا نیٹ ورک چلانے والے لوگ اٹھاتے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...