مسمارول میںتقسیم ہند کے مناظر شوٹ کرواتے وقت میری آنکھوں سے آنسوں تک چھلک پڑے’ مہوش حیات

0
245

لاہور( این این آئی)حال ہی میں اختتام کو پہنچنے والی مس مارول میں عائشہ کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ویب سیریز میں تقسیم ہند کے مناظر شوٹ کرواتے وقت میری آنکھوں سے آنسوں تک چھلک پڑے۔ویب سیریز میں مہوش حیات نے مرکزی ہیروئن مس مارول یعنی کمالہ خان کی نانی عائشہ کا کردار ادا کیا تھا، وہ اس میں فواد خان کی بیوی بنی تھیں جو کہ تحریک پاکستان کے ایک سرگرم رکن بنے تھے۔ویب سیریز کی چوتھی اور پانچویں قسط میں تقسیم ہند اور تحریک پاکستان کے متعدد مناظر دکھائے گئے تھے جن پر بعض شائقین نے تنقید کی تھی کہ مذکورہ مناظر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔مہوش حیات نے کہا کہ شرمین عبید چنائے نے تقسیم ہند کے مناظر کو بہتر انداز میں فلمایا اور سیٹ پر کیمرا بند ہونے کے بعد ان کے آنسو تک چھلک پڑے اور ان کی جو تعریف کی جاتی ہے وہ واقعی اس قابل ہیں