ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی بطور تخلیق کار اور ہدایتکار پہلی سیریز آئندہ برس ریلیز ہوگی۔ نیٹ فلیکس کے کونٹینٹ افیسر بیلا بجاریہ نے لاس اینجلس میں اس میگا پروجیکٹ کا اعلان کیا۔ یہ سیریز ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے تیار کی گئی ہے اور اسے پروڈیوس آریان کی والدہ گوری خان کر رہی ہیں۔سیریز فلمی دنیا کے پس منظر پر مبنی ہے اور ایک پرکشش و باصلاحیت فرد کی بالی ووڈ کی چمکتی دنیا میں کامیابی کی جستجو پر مبنی ہے۔ سیریز میں مزاحیہ انداز کے ساتھ بلند کردار اور بلاک بسٹر کیمیوز بھی شامل ہیں۔شاہ رخ خان نے اس موقع پر کہا کہ یہ سیریز فلمی دنیا کے گلیمرس پہلو کو نیا انداز دے گی۔ آریان اور ان کی ٹیم نے شاندار کام کیا ہے اور یہ تفریح سے بھرپور ہوگا۔نیٹ فلکس انڈیا کی نائب صدر، مونیکا شیرگل نے کہا کہ آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ سیریز منفرد اور زبردست تفریح فراہم کرے گی، ہمیں اس شراکت پر فخر ہے۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...