اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان نہ کوئی رابطہ ہے اور نہ ہوسکتا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رابطے سے متعلق خبر جعلی ہے، جعلی خبر احتجاج کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ رابطے سے متعلق خبر 24 مارچ کا احتجاج روکنے کی کوشش ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس” پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے ساتھ کسی سطح پر کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہو سکتا ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہ کہا کہ کسی بھی حوالے سے احتجاج کو روکا نہیں جا سکتا، نجی ٹی وی کی رابطے سے متعلق خبر فیک نیوز ہے۔پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ احتجاج اور اس کی تیاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...