دبئی (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی دبئی میں بھارتی اداکار سنجے دت سے ملاقات ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ راحت فتح علی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دبئی میں سنجے دت سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو انتہائی خوش گوار انداز میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے اور گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اْنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ شکریہ سنجے دت صاحب! آپ کے شفقت بھرے الفاظ اور محبت میرے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔ گلوکار نے اپنی پوسٹ کے آخر میں سنجے دت کے لیے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی شائقینِ موسیقی اور بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیات بھی راحت فتح علی خان کی سحر انگیز آواز کی دیوانی ہیں۔گلوکار نے کئی سْپر ہٹ بالی ووڈ فلموں کے لیے بھی اپنی آواز میں گانے ریکارڈ کروائے ہیں جنہیں شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...