اسلام آباد(این این آئی) جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاہے کہ گزشتہ حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانے کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی،ہائیکورٹ میں گزشتہ حکومت کا موقف تھا کہ توشہ خانہ تحائف کا کسی کو پتہ نہیں ہونا چاہیے۔بدھ کوبانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔دوران سماعت ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہاکہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے لیکن میڈیا میں پہلے سے ہے کہ ضمانت ہو جائے گی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا سے خود کو مستثنیٰ کر لیں، میڈیا میں کہا جاتا ہے کہ جان کر بیمار ہو گیا، جان کر نہیں آیا، میڈیا اگر سنسنی نہیں پھیلائے گا تو ان کا کاروبار کیسے چلے گا؟بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ یہ تو عدالت میں استغاثہ بتائے گا۔بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ چالان میں رسید پر بشریٰ بی بی کا نام ہے، صہیب عباسی کو اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بنایا گیا ہے، انعام اللہ شاہ کو استغاثہ نے گواہ بنایا ہے وہ وعدہ معاف گواہ نہیں ہے، نیب، ایف آئی اے، پولیس اور الیکشن کمیشن نے بھی توشہ خانہ کیس کیا ہے، پولیس نے بھی توشہ خانہ جعلی رسید کا کیس بنایا ہوا ہے، الزام ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ذاتی مفاد کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا، اس چالان میں یہ واضح نہیں کہ مرکزی ملزم کون ہے؟ توشہ خانہ نیب کیس میں بانء پی ٹی آئی کو 14 سال کی سزا ہوئی ہے۔وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ تھانہ کوہسار پولیس نے جعلی رسیدوں کا مقدمہ بنایا ہے، ایک گراؤنڈ یہ بھی ہے کہ اس کیس کو رجسٹر کرنے میں ساڑھے 3 سال کی تاخیر ہوئی ہے، جس کیس میں جرم واضح نہ ہو تو کیس مزید انکوائری اور ضمانت کا ہے، توشہ خانہ پالیسی کے مطابق تحائف لیے گئے ہیں، تحائف کی اس وقت جو مالیت تھی پالیسی کے مطابق ادا کر کے وصول کیے گئے، توشہ خانہ پالیسی 2018ء کی سیکشن ٹو کے تحت تحائف لیے گئے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ حکومت توشہ خانے کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی، ہم پوچھتے تھے تو توشہ خانہ کی تفصیلات چھپائی جاتی تھیں، ہائی کورٹ میں گزشتہ حکومت کا موقف تھا کہ توشہ خانہ تحائف کا کسی کو پتہ نہیں ہونا چاہیے، کیا آپ نے گواہوں کے بیانات پڑھے ہیں؟۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ 18 ستمبر کو گواہوں کو نوٹس کیا تھا، گواہوں نے آ کر پہلے سے نیب کو دیے گئے بیانات کی تصدیق کی ہے۔عدالت نے سوال کیا کہ کیا آپ نے خود گواہوں کے بیانات پڑھے ہیں؟ جس پرایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ جی 19 ستمبر کو میں نے گواہوں کے بیانات پڑھے تھے۔
مقبول خبریں
عمران خان کا مذاکرات آگے نہ بڑھنے پر ہر صورت احتجاج کا اعلان
راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات میں بات آگے نہ بڑھنے کی صورت میں ہر صورت احتجاج کا اعلان کیا...
نیو انرجی وہیکلز،چین اور پاکستان پیشہ ورانہ تعلیم میں تعاون کو فروغ دیں گے
بیجنگ(این این آئی)ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)پنجاب کے چیف آپریٹنگ آفیسر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان...
عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم سب ایک پیج پر...
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم...
چین مشترکہ انسداد دہشتگردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا
بیجنگ(این این آئی)بیجنگ میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا، یہ مشقیں...
محسن نقوی سے سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات ،اسلام آباد اور ریاض کو...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پر سعودی نائب...