پی ٹی آئی کی احتجاج کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم،نوٹیفکیشن بھی جاری

0
26

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے احتجاج کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب شاہین، سید علی بخاری، قاضی تنویر اور ملک عامر شامل ہیں۔راولپنڈی کی کوآرڈینیشن کمیٹی میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، امیر افضل، عقیل خان، راجہ بشارت اور چوہدری اجمل صابر شامل ہیں۔