اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور ایک محفوظ اور پرورش کرنے والا ماحول فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے تاکہ بچیاپنی مکمل صلاحیتوں کو حاصل کر سکیں اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں،عالمی یوم اطفال ہمیں اس اجتماعی ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے کہ ہم بلا تفریق ہر بچے کے حقوق کے تحفظ اور تکمیل کو یقینی بنائیں۔عالمی یوم اطفال کے موقع پر اپنے پیغام میںوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی یوم اطفال کے موقع پر میں پاکستان کے بچوں کے حقوق، فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں،یہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار اور قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ یہ دن ہمیں اس اجتماعی ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے کہ ہم بلا تفریق ہر بچے کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات ، محفوظ اور پرورش کرنے والا ماحول فراہم کریں تاکہ وہ اپنی مکمل صلاحیتوں کے ساتھ معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی حکومت نے بچوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں جیسے دانش سکولز کا قیام جو دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں کم وسیلہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں، ان سکولز نے بے شمار بچوں کی زندگیاں بدل دیں اور انہیں روشن مستقبل کی راہ دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وسائل کو متحرک کرکے خواندگی کی شرح میں اضافہ، سکولوں کی تعمیر نو اور بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنا ئی جارہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کمیونٹی آئوٹ ریچ اور خاندانوں کو بچوں کو سکول بھیجنے کی ترغیب دینے کے لئے خصوصی مہمات کے ذریعے سکول نہ جانے والے لاکھوں بچوں کے داخلے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غذائی قلت کو دور کرنے اور تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے کیلئے حکومت نے سرکاری سکولوں میں غذائیت کا پروگرام متعارف کیا ہے تاکہ بچوں کو صحت مند کھانا ملے جو ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں معاون ہو۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تمام تر اقدامات اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہم ا پنی نوجوان نسل کی نشوونما اور خوشحالی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی اور پالیسی سازوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مل کر ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں ہر بچے کی اہمیت ہو اور وہ خود کو محفوظ اور قیمتی محسوس کرے۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم اطفال کے موقع پر آئیں ہم عہد کریں کہ اپنے بچوں کو قومی ترجیحات میں اولیت دیں گے اور ایک ایسا مستقبل یقینی بنائیں گے جہاں وہ عزت، برابری اور امید کے ساتھ پروان چڑھ سکیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...