اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بچے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،بچوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔عالمی یوم اطفال کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بچے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،بچوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،بچے قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یوم اطفال ہمیں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے،بچوں کو معیاری تعلیم، صحت اور بہترین تربیت فراہم کرنا ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ہر بچے کو محفوظ اور روشن مستقبل دینے کیلئے پرعزم ہیں، بچوں پر تشدد اور جبری مشقت کو روکنے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کے حقوق کی پاسداری کیلئے سماجی و سرکاری سطح پر تعاون ضروری ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ہر بچے کو بہتر زندگی اور مواقع فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے، بچوں کو محبت، احترام اور مواقع فراہم کر کے معاشرے کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، بچوں کا تحفظ، ان کی تعلیم اور صحت یقینی بنانا ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔
مقبول خبریں
نیو انرجی وہیکلز،چین اور پاکستان پیشہ ورانہ تعلیم میں تعاون کو فروغ دیں گے
بیجنگ(این این آئی)ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)پنجاب کے چیف آپریٹنگ آفیسر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان...
عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم سب ایک پیج پر...
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم...
چین مشترکہ انسداد دہشتگردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا
بیجنگ(این این آئی)بیجنگ میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا، یہ مشقیں...
محسن نقوی سے سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات ،اسلام آباد اور ریاض کو...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پر سعودی نائب...
بچے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ،بچوں کے حقوق کا تحفظ اور ان...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بچے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،بچوں کے حقوق کا...