سکھر(این این آئی) سابق قائدحزب اختلاف وزیرپیپلزپارٹی کے سینئررہنما سیدخورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ 24 نومبر کے احتجاج پراعتراض نہیں اگر وہ پر تشدد ہوا تو ذمہ داری پی ٹی آئی کی ہوگی۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سید خورشیدشاہ نے کہا کہ یہ طے شدہ بات ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں 2ہمارے اور2ان کے ممبرہوں گے۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد موٹر وے آج کا ایشو نہیں، 1988 میں نوازشریف سے مشورہ ہوا موٹر وے بنائیں، ہماری کوشش تھی کہ موٹر وے سندھ سے شروع ہو کیونکہ سمندر سندھ میں ہے، ہمارے 2 حب ہیں گوادراورکراچی مگر افسوس دونوں صوبوں میں موٹروے نہیں بنا۔انہوں نے کہاکہ 34 سال کے عرصے میں موٹر وے اپنا خرچہ نکال کر منافع میں چل رہے ہوتے، موٹر وے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں لیکن سندھ والوں کی بدبختی ہے کہ سندھ سے موٹروے شروع نہیں ہوئی۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہاکہ میں نے وفاقی حکومت سے بات کی ہے کہ سندھ میں موٹروے پرجلدکام شروع کرے، ہم سیاسی طور پر مخالف تھے کہ ملک کا وزیر اعظم جیل میں ہو۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ 24 نومبر کے احتجاج پر اعتراض نہیں اگر وہ پر تشدد ہوا تو ذمہ داری پی ٹی آئی کی ہوگی۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...