اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی کنال نکالنے کی تجویز پر وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے۔اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ پانی کے معاملے پر سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کے جائز تحفظات کو سنا جائے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے واضح کیا ہے کہ متنازعہ منصوبے شروع کرنے کے بجائے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی نے تجویز دی ہے کہ صوبوں کے زرعی منصوبوں کو وفاقی حکومت سنے اور اس کا متفقہ حل نکالے۔انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت دریائے سندھ سے مزید نہریں نکالنے والے اپنے منصوبے پر نظر ثانی کرے،طاقت کے ذریعے اپنی رائے مسلط کرنے سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہوگا اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ میں اسمارٹ ایریگیشن کے مختلف منصوبے بنائے ہیں، وفاقی حکومت انہیں سبوتاڑ نہ کرے،سندھ اور بلوچستان کے تحفظات پر غور نہ کیا گیا تو منصوبہ متنازع ہو جائے گا۔انہوںنے کہاکہ پی پی کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتظامی معاملات کے حوالے سے شکایات ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی عدم استحکام سے گریز کرے، ملک اس وقت عدم استحکام کا متحمل نہیں ہے، یکطرفہ فیصلے کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم فوری طور پر سی سی آئی کا اجلاس بلائیں، وزیراعلیٰ سندھ کے مطالبہ کے باوجود سی سی آئی کا اجلاس 9 ماہ سے طلب نہیں کیا گیا۔شازیہ مری نے کہا کہ غیر مقبول فیصلے کرنے سے وفاقی حکومت اجتناب کرے، صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے، کوئی بھی ایسا فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا جو سندھ اور بلوچستان کے کسانوں اور انکی زراعت کے نقصان کا باعث ہو۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی نے زرعی معیشت کو مضبوط بنانے کی بات کی، چیئرمین بلاول بھٹو نے فلڈ اریگیشن کے بجائے اسمارٹ اریگیشن پر زور دیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ جو پانی موجود ہے اسے مؤثر طریقے سے استعمال کرنا ہوگا۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...