کوئی سیاسی جماعت ملٹی نیشنل کمپنی اور بیرونی حکومت سے فنڈ نہیں لے سکتی،انور منصور خان

0
231

اسلام آباد (این این آئی)سابق اٹارنی جنرل پاکستان اور ماہر قانون انور منصور خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی ملٹی نیشنل کمپنی اور بیرونی حکومت سے فنڈ نہیں لے سکتی۔ایک بیان میں انور منصور نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دے رکھا ہے کہ یہ فارن فنڈنگ کا ایشو نہیں ہے، اس لیے الیکشن کمیشن کو بار بار یہ باور کرایا گیا کہ یہ آپ کا اختیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جواب میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم ممنوعہ فنڈنگ کو دیکھ رہے ہیں۔انور منصور نے کہا کہ پولیٹیکل پارٹی ایکٹ 2002 کے آرٹیکل 6 کے تحت کوئی بھی سیاسی پارٹی ملٹی نیشنل کمپنی اور بیرونی حکومت سے فنڈ نہیں لے سکتی۔