لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،اگر پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو وزارت عظمی قائم نہیں رہ سکتی، گورنر ایک آئینی عہدہ ہے، اصولی طور پر وزیراعلی کو گورنر کے پاس آنا ہوتا ہے مگر اس کے باوجود میں خود وزیراعلی سے ملنے گیااوراس بات کو باور کروایا کہ بطور اتحادی میری طرف سے آپ کو کوئی گلہ نہیں ہو گا ، ہم صرف چاہتے ہیں چیزیں میرٹ پر ہوں اور بطور اتحادی مشاورت کی جائے، چھ ماہ ہو گئے ہیں لیکن آج تک وزیراعلی نے فون کیا اور نہ ہی کبھی مشاورت کی۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حید ر خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے فون پر کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر زیرو رسپانس آیا ، ڈیڈ لاک ہوا، میں اب ان کے پاس جانا مناسب نہیں سمجھتا، حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود ہم سے مشاورت نہیں کی جاتی، ہمارا (ن)لیگ سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے، یہ صرف پاکستان کی بقاء کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو وزارت عظمی قائم نہیں رہ سکتی، ملک کی خاطر پھر بھی قربانیاں دیں گے ، اپنی قیادت کو پنجاب کی صورتحال کے بارے آگاہ کیا ہوا ہے، 26ویں آئینی ترمیم منظور کروانے میں بلاول بھٹو نے کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں (ن)لیگ کے ساتھ حکومت میں اتحاد کا تجربہ تلخ تھا، ہمیں توقع تھی (ن)لیگ نے ماضی سے سبق سیکھ لیا ہو گا، تحریری معاہدے اور مشاورتی کمیٹیاں تشکیل دینے کے باوجود معاہدوں پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس میں یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے ورکشاپ کے انعقاد کا پلان زیر غور ہے، یونیورسٹیوں میں تحقیق پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہمیشہ یہ پروپیگنڈا کیا جاتا رہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں ڈلیور نہیں کیا، یہ سن کر خوشی ہوئی کہ سندھ کا ہائر ایجوکیشن کمیشن اچھا کام کر رہا ہے، سندھ میں صحت اور تعلیم کا نظام پنجاب سے آگے ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...