اسلام آباد (این این آئی)صدرمملکت عارف علوی نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدرمملکت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عارف علوی نے کمانڈر 12 کور اور دیگر فوجی افسران کی حفاظت کیلئے دعا کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ صدر عارف علوی سرچ آپریشن کی کامیابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔خیال رہے کہ اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی 12 کور بھی سوار ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں کورکمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف آپریشن کا معائنہ کر رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹرکا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف تھا۔
مقبول خبریں
محصولات کی امریکی جنگ میں چین کا نیا وار، امریکی مصنوعات پر 84 فیصد...
بیجنگ(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ، چین اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر جو اضافی محصولات عائد کرنے کا...
سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت
ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ ان دریافتوں کا اعلان سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن...
ایٹمی مذاکرات سے دو روز قبل امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر اس وقت نئی پابندیوں کا اعلان کردیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے...
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...