لاہور(این این آئی) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں حب الوطن لوگ موجود ہیں۔ جبکہ حکومت سے اتحاد ہماری مجبوری ہے۔گورنر پنجاب سلیم حیدر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو گورنر ہاؤس آنا چاہیے تھا۔ تاہم پنجاب کی روایت برقرار رکھتے ہوئے میں خود مریم نواز سے ملنے گیا۔ میں نے کبھی نہیں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں سیاسی استحکام اور وعدوں کی پاسداری چاہتی ہے۔ ہم اتحادی ہیں اور مل کر چل رہے ہیں تاہم ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے۔ ہم نے ہر معاملے میں وفاق کی معاونت کی۔ سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے ملک کا نظام چلتا رہے۔ اور وفاق سے تحفظات پر بات چیت کے لیے کمیٹی بن چکی ہے تاہم کمیٹی کا تجربہ اچھا نہیں مگر پھر بھی اچھے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے اتحاد ہماری مجبوری ہے۔ اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ترجیح دی۔ ہم نے ووٹ نہیں بلکہ ملک کو مقدم رکھا۔ اور پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے آخرتک اتحاد رہے گا۔ کیونکہ پیپلز پارٹی کی سب سے بڑی مجبوری پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو پیپلزپارٹی اور ن لیگ ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اچھا کام کر رہی ہیں۔ اور مریم نواز نے بہترین منصوبے شروع کیے ہیں۔ جبکہ مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ ناکامی پاکستان کی ناکامی ہو گی۔ ہم کبھی نہیں چاہتے کہ مریم نواز بطور وزیر اعلیٰ کارکردگی نہ دکھائیں۔پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں حب الوطن لوگ موجود ہیں۔ تاہم سڑکوں پر معاملات حل نہیں ہوتے اور مذاکرات وقت کی ضرورت ہے۔ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...