اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا افضل احسان کا کہنا تھا فیصل آباد میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے، لاہور میں بھی صورتحال نارمل ہے البتہ انٹر سٹی پر کنٹینرز لگائے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کْرم اور پارا چنار کے مسائل ان کو نظر نہیں آرہے، ان کا سارا فوکس بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے پر ہے، عوام کو جو مشکلات آرہی ہیں اس کی ذمے دار بھی پی ٹی آئی ہے، ہم نے ملک کی صورتحال دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر لینی ہیں۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ چیزیں نارمل ہونے جارہی ہیں، پنجاب میں بھی فلاپ کال دی گئی، یہ ریاستی مشینری استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد آ رہے ہیں۔رانا احسان افضل نے کہا کہ فیصل آباد اور لاہور میں انٹرنیٹ کی کوئی بندش نہیں، آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...