اسلام آباد (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی ممنوعنہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پہلی ہی سماعت میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ اڑا دے گی۔سابق وزیر داخلہ اور عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 8 سال قوم کا وقت ضائع کیا گیا، عمران خان کے خلاف ایک طوفان بد تمیزی کھڑا کیا گیا، سپریم کورٹ پہلی ہی سماعت میں ای سی پی کا فیصلہ اڑا دے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ اب وہ وقت نہیں ہے کہ ماضی کی طرح سیاسی جماعتوں پر پابندی لگائی جائے، عمران خان نے قوم کو شعور دے دیا ہے کہ عوام فیصلے کرنے کا اختیار اپنے ہاتھوں میں لے سکتے ہیں، اس حکومت اور اس کے اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ اس وقت تمام ادارے قوم کے جذبات کو نظر انداز نہیں کرسکتے، ایسے حالات میں جب ملک بد ترین معاشی حالات کا شکار ہے، پڑوسی ملک کے حالات خراب ہیں، ایسے میں ملک کے مقبول رہنما سے پنگا لینا ملک کی خدمت نہیں ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے لیے فتح کا دن ہے، یہ ایسا فیصلہ ہے کہ جس سے ملک میں کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پہلی سماعت میں ہی اس فیصلے کو اڑا دے گی، تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں قانون ہونا چاہیے، سب کے اکاؤنٹس کا بیک وقت جائزہ لینا چاہیے۔شیخ رشید احمدنے کہا کہ مخالفین عمران خان کے خلاف کیس کو جہاں مرضی لے جائیں، ان کے خلاف اب کچھ نہیں ہوسکتا، پہلے عمران خان کے ساتھ الجھا جا سکتا تھا مگر آج یہ ممکن نہیں ہے، مخالفین سپریم کورٹ میں جائیں، ہائی کورٹ میں جائیں مگر یہ کیس ختم ہوگا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مخالفین نے عارف نقوی کو ایسے بنا کر پیش کیا جیسے وہ پتا نہیں کیا ہے، میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ نواز شریف نے اسامنہ بن لادن سے پیسے لیے، تمام سرمایہ کار اپنے مفادات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو فنڈز دیتے ہیں
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...