نئی دہلی (این این آئی)بھارتی سیاستدان تیجا شوی یادیو بھی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حق میں بول پڑے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادیو کے بیٹے اور سیاستدان تیجاشوی یادیو نے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنا مناسب عمل نہیں ہے۔بھارتی سیاستدان تیجاشوی یادیو نے کہاکہ کیا اولمپکس میں ہر کوئی ایک دوسرے سے مقابلہ نہیں کرتا؟ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کیوں نہیں جا سکتی۔ تیجاشوی یادیو نے سوال اٹھایا کہ ‘جب نریندر مودی بریانی کھانے لاہور جا سکتے تو کرکٹ ٹیم کے جانے میں کیا حرج ہے؟۔واضح رہے کہ تیجاشوی یادیو سینئر بھارتی سیاستدان لالو پرساد یادیو کے چھوٹے بیٹے ہیں جو ریاست بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر رہ چکے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...