ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ایک بار پھر اپنی کامیاب فلموں کی بدولت بھارت کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق2023-24کے دوران شاہ رخ خان نے92کروڑ بھارتی روپے ٹیکس ادا کیا جس نے انہیں دیگر سپر اسٹارز جیسے سلمان خان اور وجے سے آگے رکھا۔رپورٹ کے مطابق تمل انڈسٹری کے سپر اسٹار وجے نے 80کروڑ روپے کے ٹیکس کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان 75کروڑ روپے کی ادائیگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فہرست کے ٹاپ 10میں کسی بھی بھارتی اداکارہ کا نام شامل نہیں ہے تاہم کرینہ کپور نے 20کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کرکے فہرست میں اپنا مقام بنایا۔شاہ رخ کی 2023میں ریلیز ہونے والی فلمیں باکس آفس پر شاندار رہی ہیں۔ جنوری میں پٹھان نے دنیا بھر میں 1000کروڑ روپے کمائے، جوان نے 1150کروڑ روپے کا بزنس کیا اورڈنکی نے بھی 400کروڑ روپے کا عالمی بزنس کیا۔ ان فلموں کی کامیابی نے شاہ رخ کو ٹاپ ٹیکس دہندہ بننے میں اہم کردار ادا کیا۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار افراد کو پیسے دیکر مظاہرے کیلئے لائے...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے کئی مظاہرین نے دوران تفتیش انکشاف کیاہے کہ ہمیں پیسے دے...
مطیع اللہ کو جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا اسے ثابت کرنا ناممکن ہوگا’...
لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مطیع اللہ جان کو جس مقدمے میں گرفتار کیا...
پاکستان ریلوے نے صرف پانچ ماہ میں 33 ارب روپے کما لئے
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح 33 ارب روپے پر پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان ریلوے نے...
7 عورتوں کا گینگ عمران خان کی لاش پر 50 سال تک سیاست کرنا...
اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی جب عمران خان کی زندگی میں آئیں ، اْس...
بلاول، زرداری نے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا، قائم علی شاہ، مولا بخش...
کراچی (این این آئی)قائم علی شاہ، مولا بخش چانڈیو و دیگر پی پی رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور صدر آصف علی...