اسلام آباد(این این آئی)وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں خطاب کے دوران وفاق کو دھمکی آمیز بیان کے بعد وزیردفاع خواجہ آصف نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔واضح رہے کہ گنڈا پور نے کہا تھا کہ چیلنج کرتا ہوں ہمت ہے تو لگاؤ گورنر راج، ایسا نہ ہو کہ ہم بھی نعرے لگادیں کہ ایسا ہے تو ایسا ہی سہی، اسلحہ اور بارود ہمارے پاس بھی ہے، ڈرو! اس دن سے جس دن ہم گولی کا جواب گولی سے دینے کا کہیں۔اس کے جواب میں وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر جواب دیا کہ ‘اس کی رنگ بازی کا کوئی جواب نہیں، پی ٹی آئی پختونخوا کی لیڈرشپ میں کوئی اس کے اجلاس میں شرکت نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو اس (گنڈا پور) پراعتبار نہیں، پرسوں بلیو ایریا سے فرار کے وقت جتنی جوتیاں اور ڈنڈے اسکے گاڑی کو پڑے ہیں اسکے بعد بھی اسکی بڑھکیں دیکھو، اسلام آباد پر تین ناکام حملوں کے بعد بھی اسکا کانفیڈنس دیکھو، بشریٰ بی بی اور گنڈا پور میں کون بڑا دو نمبر؟ مشکل فیصلہ ہے’۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...