اسلام آباد(این این آئی)دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ زون اور شاہراہ دستور جانے والے تمام راستے کھول دیے گئے۔ریڈ زون کے اطراف سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے اور راستے مکمل بحال ہیں۔ریڈ زون میں داخلے کے لیے نادرا چوک اور مارگلہ روڈ سے بھی کنٹینرز ہٹا دیے گئے۔ایوب چوک کا راستہ کھول دیا گیا جبکہ سرینا چوک انڈر پاس زیرِ تعمیر ہونے کی وجہ سے بند ہے۔واضح رہے کہ ریڈ زون کے اطراف راستے پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث بند کیے گئے تھے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی تھی جس کی وجہ سے دارالحکومت میں مختلف راستے بند کیے گئے تھے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا بازار گرم کر رکھا...
راولپنڈی (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا بازار گرم...
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار افراد کو پیسے دیکر مظاہرے کیلئے لائے...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے کئی مظاہرین نے دوران تفتیش انکشاف کیاہے کہ ہمیں پیسے دے...
مطیع اللہ کو جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا اسے ثابت کرنا ناممکن ہوگا’...
لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مطیع اللہ جان کو جس مقدمے میں گرفتار کیا...
پاکستان ریلوے نے صرف پانچ ماہ میں 33 ارب روپے کما لئے
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح 33 ارب روپے پر پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان ریلوے نے...
7 عورتوں کا گینگ عمران خان کی لاش پر 50 سال تک سیاست کرنا...
اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی جب عمران خان کی زندگی میں آئیں ، اْس...