کراچی (این این آئی)قائم علی شاہ، مولا بخش چانڈیو و دیگر پی پی رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری نے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بے نظیر بھٹو شہید جیسی جدوجہد کر رہے ہیں۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ صرف الیکشن جیت کر حکومت لے لینا پیپلز پارٹی کا مقصد نہیں، پیپلز پارٹی کا مقصد عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں، محکوموں اور پسماندہ طبقوں کے حقوق کی بات کی ہے۔جنرل سیکریٹری پی پی سندھ وقار مہدی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یوم تاسیس پر ریلوے گراؤنڈ کالا پل میں جلسہ عام منعقد ہوگا۔وقار مہدی نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو وڈیو لنک سے بیک وقت لاکھوں عوام سے خطاب کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کا خطاب تاریخی اور قوم کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل ہوگا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...