برمنگھم(این این آئی) پاکستان کی معروف گلوکارہ نصیبو لال کی بیٹے کے ہمراہ لائیو پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کئی دہائیوں سے پاکستان میوزک انڈسٹری میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ نصیولال ان دنوں لندن میں کنسرٹ کیلئے موجود ہیں۔گزشتہ روز جب برمنگھم میں گلوکارہ نے اسٹیج پر لائیو پرفارمنس دی تو ان کے بیٹے مراد حسین نے بھی ان کے ساتھ پر فارم کیا، نصیبو لال کے بیٹے نے اس سریلے انداز میں اپنی والدہ کے ساتھ گنگنایا کہ سما باندھ گیا جبکہ مداحوں نے بھی مراد کی پرفارمنس کو خوب پسند کیا۔ویڈیو میں نصیبو لعل اور مراد حسین کو ایک ساتھ پرجوش آوازوں میں گانا گاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں مراد حسین کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کا مشہور گانا جھوم بہترین انداز میں گاتے نظر آرہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اسے خوب سراہا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...