ممبئی(این این آئی) دنیا کے سب سے پستہ قد تاجک گلوکار عبدو روزق کو سلمان خان کی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھوٹے قد مگر بڑی تعداد میں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے تاجک گلوکار عبدو روزق سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں تاہم اب انہیں بالی ووڈ کیسلو میاں کی نئی فلم میں رول بھی مل گیا ہے۔3 فٹ قد اور سریلی آواز کا جادو جگانے والے عبدو روزق کو حال ہی میں سلمان خان کی نئی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی اس فلم کا نام اب تبدیل کر کے ‘بھائی جان’ رکھ دیا گیا ہے، جس میں سلمان خان کے ساتھ ان کی پسندیدہ اداکارہ شہناز گل بھی نظر آئیں گی۔ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم ‘بھائی جان’ کی شوٹنگ ممبئی سے باہر واقع سلمان خان کے فارم پر شروع ہوچکی ہے، فلم اگلے سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح رہے کہ 17 سالہ عبدو روزق بازاروں میں گانے گا کر گزر بسر کیا کرتے تھے ان کی چند ویڈیوز وائرل ہوئیں تو دیکھتے ہی دیکھتے وہ سوشل میڈیا اسٹار بن گئے اور کامیابی کی بلندیوں تک پہنچ گئے۔گزشتہ سال ہی روزق کو یو اے ای کا گولڈن ویزا ملا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اے آر رحمان کے ساتھ بھی ایک پراجیکٹ میں حصہ لیا تھا جبکہ آج روزق کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر لاکھوں کی تعداد میں مداح موجود ہیں۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...