اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے لیے پْرعزم ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے، ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، اب ہم نے معاشی استحکام کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے۔وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کو پالیسی گائیڈ لائن دے گی، نجی شعبے کا معیشت میں اہم کردار ہے، ہاؤسنگ شعبے کا معیشت میں نمایاں کردار ہے۔اس سے قبل رواں ماہ ایک بیان میں وزارتِ خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔وزارتِ خزانہ نے کہا تھا کہ آنے والے مہینوں میں مالی صورت حال میں استحکام آئے گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...