پشاور(این این آئی)پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں احتجاج سے روکنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے حفاظتی ضمانت دے دی ہے، آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے، 26 نومبر کو ظلم ہوا، آئین ہر شہری کو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے کا حق دیتا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے شہریوں پر گولیاں چلائیں اور شیلنگ کی، تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی، ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا گیا ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، افسران کو بتانا چاہتا ہوں کہ قانونی حد سے آگے نہ بڑھو۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا احتجاج ختم نہیں ہوا، قید رہنما اور کارکنوں کی رہائی پہلی ترجیح ہے، پارٹی کے شہداء کے گھروں کو جائیں گے، اس ظلم کے خلاف انٹرنیشنل فورم پر بھی آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمے داری ہے کہ غیر قانونی حکومت کے خلاف آواز اٹھائیں۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...